چين میں اسلامی سرمایہ كاری كے پہلے سيمينار كا انعقاد

IQNA

چين میں اسلامی سرمایہ كاری كے پہلے سيمينار كا انعقاد

13:08 - March 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1896020
بين الاقوامی گروپ: چين كے شہر شانگھای كے عالمی معيشت سنٹر میں ۸ اور ۹ نومبر كو اسلامی سرمایہ كاری كا پہلا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "linkedin" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ بين الاقوامی سيمينار میں چين میں اسلامی بينك كاری اور معيشت كا فروغ، اسلامی بانڈز سے استفادہ كرنے میں چين كی بھرپور شركت اور اس ملك میں اسلامی سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے مناسب اقدامات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس سيمينار میں اسلامی سرمایہ كاری كے ميدان میں فعال اور متحرك اداروں، آرگنائزيشنز كے نمائندے، حكومتی حكام، چين اور پرشين گلف كے ممالك كے بينكوں اور سرمایہ كی مينجمنٹ آرگنائزيشنز كے عہديدار شركت كریں گے۔
550056

نظرات بینندگان
captcha