غزہ كی پٹی میں حفظ قرآن كريم كے چوتھے كورس كا انعقاد

IQNA

غزہ كی پٹی میں حفظ قرآن كريم كے چوتھے كورس كا انعقاد

13:08 - March 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1896031
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے دارالقرآن الكريم وسنت كی كوششوں سے غزہ كی پٹی كے مختلف علاقوں میں حفظ قرآن كريم كے مراكز كے عنوان سے حفظ قرآن كريم كا چوتھا كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كے كورسز ۶۰ دنوں میں منعقد ہوں گے اور غزہ كے دارالقرآن الكريم وسنت كی جانب سے ان كورسز كے انعقاد كے دقيق ٹائم كا اعلان كر ديا جائے گا۔
اسی وجہ سے ۷ مارچ كو غزہ میں ايك تعليمی وركشاپ منعقد ہوئے جس میں غزہ كے دارالقرآن وسنت انچارج "انور نصار" اور حفظ قرآن كريم كے ديگر مراكز كے عہديداروں، بعض حفاظ اور قراء نے شركت كرتے ہوئے حفظ قرآن كريم كے ان كورسز كے انعقاد كے طريقہ كار پر بحث وگفتگو كی ہے۔
انور نصار نے اس تعليمی وركشاپ سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان كورسز میں شركت كرنے كی ايك شرط یہ ہے كہ شركاء نے قرائت كے اعلی كورسز میں شركت ہو۔
549666

نظرات بینندگان
captcha