دبئی كے قومی قرآنی مقابلوں كے منتخب خواتين كی قدردانی

IQNA

دبئی كے قومی قرآنی مقابلوں كے منتخب خواتين كی قدردانی

15:22 - March 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1898007
بين الاقوامی گروپ: دبئی كی انجمن "النھضۃ النسائیۃ" میں ۱۰ مارچ كو اس ملك كے قومی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كی قدردانی كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان قومی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے مردوں كی قدردانی كا پروگرام ۹ مارچ كو منعقد ہوا ہے جبكہ خواتين كی قدردانی كا پروگرام ۱۰ مارچ كو منعقد ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امارات كے تمام قرآنی سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز كے نمائندوں نے ان مقابلوں میں حصہ ليا تھا اور یہ مقابلے حفظ كل قرآن كريم، ۲۰ سپاروں كے حفظ، ۱۰ سپاروں كے حفظ، پانچ سپاروں كے حفظ اور تين سپاروں كے حفظ میں منعقد ہوئے ہیں۔
551292

نظرات بینندگان
captcha