گھانا كے طلباء كے لئےقرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

گھانا كے طلباء كے لئےقرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:05 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899058
قرآنی سرگرمياں گروپ: گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اس ملك كی اسلامی يونيورسٹی كے تعاون سے ۱۲ سے ۱۴ مارچ تك اس يونيورسٹی میں گھانا كی يونيورسٹيوں كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق گھانا كی پانچ يونيورسٹيوں كے منتخب ۲۳ افراد نے پندرہ سپاروں كے حفظ، حفظ كل قرآن، ترتيل اور تفسير قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
ايران كے بين الاقوامی منصف "دہ دشتی" نے ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
"دہ دشتی" كی تلاوت سے آغاز ہونے والے ان مقابلوں كی تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر افسری نے تقرير كرتے ہوئے اس قرآنی محفل میں ثقافتی شخصيات، قرآنی محققين اور قراء كی شركت كی قدردانی كی ہے۔
553667

نظرات بینندگان
captcha