بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق گھانا كی پانچ يونيورسٹيوں كے منتخب ۲۳ افراد نے پندرہ سپاروں كے حفظ، حفظ كل قرآن، ترتيل اور تفسير قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
ايران كے بين الاقوامی منصف "دہ دشتی" نے ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
"دہ دشتی" كی تلاوت سے آغاز ہونے والے ان مقابلوں كی تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر افسری نے تقرير كرتے ہوئے اس قرآنی محفل میں ثقافتی شخصيات، قرآنی محققين اور قراء كی شركت كی قدردانی كی ہے۔
553667