زمبابوے كے علماء كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے كے علماء كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

14:13 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899080
قرآنی سرگرمياں گروپ: زمبابوے كے شہر حرارہ كی فيكلٹی آف فاطمۃ الزہرا(س) میں ۲۳ سے ۲۶ مارچ كو اس ملك كے ائمہ جمعہ وجماعات اور علماء كے لئے تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر اس ملك كے مسلمانوں كی اعلی كونسل اور مسلمان طلباء كی اسلامی انجمن كے تعاون سے یہ كورس منعقد ہو رہا ہے۔
زمبابوے كے ۱۰ صوبوں كے علماء ائمہ جمعہ وجماعات اس كورس میں شركت كر كے قرآنی علوم، حديث، تفسير، علم كلام، عقائد، اخلاق اور اسلامی مينجمنٹ جيسی ابحاث سے آگاہی حاصل كریں گے۔
اس كورس كے انعقاد كا مقصد تبليغ كے جديد طريقوں كے ذريعے زمبابوے كے علماء اور ائمہ جمعہ وجماعات كی علمی اور تعليمی سطح كو بلند كرنا ہے۔
553816

نظرات بینندگان
captcha