بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "The news.pl" سے نقل كيا ہے كہ اس انجمن نے مسلم كونسل ہالينڈ كا اخوان المسلمين كے ساتھ روابط كا بہانہ كرتے ہوئے اس مسجد كی مخالفت كی ہے اس مسلم كونسل نے مسجد كی تعمير كا ذمہ ليا ہے اور جلد ہی ورشو شہر میں یہ "انجمن يورپين مسقتبل" اس مسجد كی تعمير كی مخالفت كے سلسلے میں مظاہروں كا پروگرام ترتيب دے رہی ہے۔
ورشو كے "ابن خلدون" انسٹیٹيوٹ كے سربراہ "يوگو سلاو زادورسكی" نے ان مخالفتوں پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ یہ مسلم كونسل ايك ايسا ادارہ ہے كہ جس كے بانی ہالينڈ كے شہری ہیں اور سركاری طور پر رجسٹرڈ ہے۔
انہوں نے كہا كہ كسی بھی ادارے يا تنظيم نے ابھی تك اس مسلم كونسل پر قوانين كی خلاف ورزی كا الزام نہیں آيا۔
555115