بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "وليد بن طلال" كی كوششوں سے ۲۸ مارچ كو اس اسلامی ريسرچ سنٹر كا فتتاح ہوا ہے۔
خيراتی انسٹیٹيوٹ "وليد بن طلال" كی اداری كونسل كے سربراہ "وليد بن طلال بن عبدالعزيز" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسكاٹ لينڈ كی اڈينبورگ يونيورسٹی میں اسلامی ريسرچ سنٹر كے افتتاح سے عالم اسلام اور مغرب كے روابط كو تقويت ملے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالم اسلام اور مغرب كے درميان روابط كے فروغ كے ذريعے ہی عالمی امن قائم ہو سكتا ہے۔
555528