كنیڈا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كنیڈا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

15:28 - March 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1900573
بين الاقوامی گروپ: كنیڈا كے شہر "ونكوور" كے "iic" اسلامی انفارميشن سنٹر میں ۱۵ اور ۱۶ مئی كو حفظ قرآن كريم كے سالانہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "quran.islamicinfocenter" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی انفارميشن سنٹر كی كوششوں اور "دارالمدينہ" اسلامی سنٹر اور ونكوور سنٹر كے "اقرا" اسلامی سكول كے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد لوگوں كو قرائت اور حفظ قرآن كريم كی ترغيب دلانا ہے۔
ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد ابتدائی مرحلے میں كاميابی حاصل كرنے كے بعد ۲۲ اور ۲۳ مئی كو فائنل راؤنڈ میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
555371

نظرات بینندگان
captcha