بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس رپورٹ میں آيا ہے كہ ايك سروے رپورٹ كے مطابق ۶۳ فيصد امريكيوں نے كہا ہے كہ وہ اسلام كے بارے میں كچھ نہیں جانتے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق امريكی ذرائع ابلاغ ايك مسلمان عورت كو ايك مجبور خاتون كی صورت میں پيش كرتے ہیں جس كی وجہ سے امريكی شہری، دين اسلام میں مرد اور عورت كے درميان عدم مساوات كے قائل ہیں لہذا وہ اسلام كے بارے میں غلط نظریہ ركھتے ہیں۔
555844