لبنان يونيورسٹی كے بين الاقوامی روابط كے پروفيسر "طلال عتريسی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيليفونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قدس اور فلسطين كے مسئلے پر كسی قسم كی نرمی اختيار نہیں كرنی چاہیے اور اسلامی اور عربی ممالك كو چاہیے كہ وہ قدس میں صیہونی حكومت كے مظالم اور فلسطينی شہريوں كے حقوق كی كھلی خلاف ورزی كرنے اور مقدس مقامات كے اسلامی اور عربی تشخص كو تبديل كرنے كے لئے اس حكومت كے اقدامات كو فاش كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ oic نے مسئلہ قدس اور فلسطين كے بارے میں اس طرح رویہ اپنا ركھا ہے كہ امريكہ اور مغربی ممالك یہ احساس كرتے ہیں كہ یہ اسلامی آرگنائزيشن یہودی سازی قدس كے مسئلے كو اہميت نہیں ديتی اور یہی وجہ ہے كہ صیہونيوں نے یہودی سازی قدس كے كام كو مسلسل جاری ركھا ہوا ہے۔
556958