سوریہ میں قرآن كے سائنسی اعجاز سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

IQNA

سوریہ میں قرآن كے سائنسی اعجاز سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

14:17 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903305
قرآنی سرگرمياں گروپ: سوریہ كے وزير اوقاف ومذہبی امور نے اس ملك میں آئندہ مہينے كو قرآن كريم كے سائنسی اعجاز سے آگاہی كے كورس كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی وزارت ومذہبی امور كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالستار السيد نے سوریہ كے مشرقی صوبوں كے ائمہ مساجد سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ وزارت اوقاف آئندہ مہينے كو سوریہ كے ائمہ مساجد اور خطباء كے لئے اسلامی علوم كا تعليمی كورس منعقد كر رہی ہے۔
سوریہ كے وزير اوقاف نے مزيد كہا كہ اس تعليمی كورس كے شركاء جديد اسلامی علوم بالخصوص قرآن كريم كے سائنسی اعجاز سے مربوط مسائل سے آگاہ ہوں گے۔
557975
نظرات بینندگان
captcha