برطانیہ میں قرآنی جڑی بوٹيوں كی نمائش كا افتتاح

IQNA

برطانیہ میں قرآنی جڑی بوٹيوں كی نمائش كا افتتاح

14:33 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903869
بين الاقوامی گروپ: قطر كے علمی، تعليمی اور سماجی ترقی كے انسٹیٹيوٹ برطانیہ كے دارالحكومت لندن كے "كيوگارڈنز" پارك میں قرآن كريم میں ذكر ہونے والی جڑی بوٹيوں كے عنوان سے ايك نمائش كا افتتاح كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے امير كی زوجہ "موزۃ بنت ناصر المسند" اور اس ملك كے علمی، تعليمی اور سماجی ترقی كے انسٹیٹيوٹ كے سربراہ كی شركت سے یہ نمائش افتتاح ہوئی۔
قطر كے وزير ثقافت و آرٹ "حمد بن عبدالعزيز الكواری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ لندن كے "كيو گارڈنز" پارك میں قرآنی جڑی بوٹيوں كی نمائش كی افتتاحی تقريب میں برطانیہ كی ملكہ "اليزبٹ دوم" اور برطانیہ كے وليعہد "چارلس فليپ آرٹر جورج" شركت كریں گے۔
558830

نظرات بینندگان
captcha