عربی زبان كے جريدے "الطاہرہ" كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

عربی زبان كے جريدے "الطاہرہ" كے جديد شمارے كی اشاعت

12:40 - April 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1904085
بين الاقوامی گروپ: وزارت ثقافت و ارتباطات اسلامی سے وابستہ فكر اسلامی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے عرب زبان كے جريدے "الطاہرہ" كا ۱۹۹ وان شمارہ شائع ہوا ہے جس میں خاندان اور مسلمان عورت سے مربوط مسائل كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس جريدے میں "مختلف سماجی اور ثقافتی مسائل میں مسلمان معروف خواتين كا كردار"، "قائد انقلاب اسلامی كی نظر میں خاندان اور عورت"، "خاندان میں معنويت اور اخلاق كے ميدان میں اسلام كی كلی سياست" اور "عفت كی بنياد پر خاندان كی تشكيل" جيسے موضوعات كو تحرير كيا گياہے۔
اس كے علاوہ "الطاہرہ" نامی جريدے كے اس شمارے میں شمسی سال كے آغاز كی مناسبت سے خوروز میں ايرانيوں كے آداب و رسوم اور اس بارےمیں داستانوں كو تحرير كيا گيا ہے۔
559069

نظرات بینندگان
captcha