بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "مصراوی" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر يونيورسٹی نے پانچویں كلاس كے طالب علم "شريف سيد مصطفی" كو ايوارڈ اور ۱۰۰ مصری ليرے كے انعامات دے كر اس كی حوصلہ افزائی كی ہے۔
شريف سيد مصطفی نے حفظ قرآن كئی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے اور مصر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور اور الازہر يونيورسٹی كی جانب سے ۲۶ ايوارڈ حاصل كیے ہیں۔
559000