قدس میں یہودی كنيسہ موجود ہے

IQNA

قدس میں یہودی كنيسہ موجود ہے

13:41 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906603
بين الاقوامی گروپ: انجمن اسلامی و عيسائی حامی قدس نے اس شہر میں ۲۱۸ یہودی كنيسوں كی موجودگی كی خبر دی ہے كہ جن میں سے ۷۰ كنيسے قدس كے قديمی حصے میں موجود ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن اسلامی وعيسائی حامی قدس كے سيكرٹری جنرل "حسن خاطر" نے اس بارے میں كہا صیہونيوں نے قدس شہر كے مختلف علاقوں میں یہودی كنيسوں اور عمارتوں كو بنانے كے سلسلے كو جاری ركھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسی طرح صیہونی حكومت مسجد الاقصی كے اطراف اور حال ہی میں افتتاح ہونے والے الخراب نامی كنيسہ كے نزديك بڑے بڑے كنيسہ بنانے كا سوچ رہی ہے۔
حسن خاطر نے كہا كہ صیہونی فورسز شدت پسند دينی انجمنوں كے تعاون اور شہر قدس كے اسلامی، عيسائی اور عربی تشخص كو تبديل كرنے كے لئے یہ اقدام كر رہی ہیں۔
561229

نظرات بینندگان
captcha