بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستان مقدس امام حسين(ع) كے سيكرٹری جنرل كے دفتر كے انچارج "سعد الدين البناء" نے اس بارے میں كہا ہے كہ حضرت امام مہدی(عج) كے مقام كی يادگار كو نصب كرنے كے لئے كربلا كے گورنر ہاوس اور آستان مقدس امام حسين(ع) كی ايك مشتركہ كمیٹی تشكيل دی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كربلا كے گورنر ہاوس كی كوششوں سے اس شہر كی مركزی لائبريری كے نزديك علم ودانش كا مجسمہ بھی نصب كيا جا رہا ہے۔
561341