اسپين كے سيمينار میں سعدی كی عالمی تاثيرات كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

اسپين كے سيمينار میں سعدی كی عالمی تاثيرات كا جائزہ ليا گيا ہے

14:13 - April 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1907266
فن وثقافت گروپ: اسپين كی "آلبكانٹہ" يونيورسٹی میں ۲۲ اپريل كو سعدی كی ياد میں ايك سيمينار منعقد كر كے ايران كے نامور شاعر اور فيلسوف شيخ سعدی كے افكار ونظريات اور اس كی عالمی تاثيرات كا جائزہ لے رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسپين كی "آلبكانٹہ" يونيورسٹی، ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد كر رہی ہے۔
اسپين میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سرپرست پورپزشك نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ سعدی ايك عالمگير شاعر اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كی ضرورت كے معتقد تھے اور اس شيرين گفتار حكيم كے زيبا اور انسانی افكار ابھی بھی تازہ اور زندہ ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سعدی كی دو كتابیں بوستان اور گلستان میں عميق انسانی رجحان پايا جاتا ہے جو اس نامور حكيم اور شاعر كے گہرے افكار ار تجربہ كا نتيجہ ہیں۔
561919

نظرات بینندگان
captcha