بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Sunday News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "شكيل منير" نے ماٹوری زبان كے ماہرين كی مدد سے ۲۰ سال كے عرصے میں نصف سے زيادہ قرآن كريم كا ترجمہ كيا ہے۔
شكيل منير نے اس روزنامہ سے بات چيت كرتےہوئے كہا كہ اس ترجمہ میں بہت زيادہ دقت كی گئی ہے اور حال ہی میں نيوزی لينڈ میں شائع ہونے والے اس ترجمے میں قرآن كريم كا اصل متن اور اس كا ماٹوری زبان میں ترجمہ شامل ہے۔
564776