بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كے مسلمانوں اور ائمہ مساجد نے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلامی شريعت كے اصولوں اور قوانين كے مطابق عدالت كے افتتاح كی حمايت كرے كہ جسے وزير قانون "ارنسٹ ہيرش بالين" نے مسترد كر ديا ہے۔
ہالينڈ كے وزير قانون وانصاف نے اس ملك كی پارليمنٹ كے نام اپنے ايك خط میں لكھا ہے كہ ہالينڈ میں شرعی عدالتوں كا كوئی مقام نہیں ہے اور مسلمان اپنے مختلف مسائل كے لئے اسلامی انسٹیٹيوٹز سے مشورہ كر سكتےہیں۔
568068