ہالينڈ نے اسلامی عدالت كی تاسيس كی مخالفت كی ہے

IQNA

ہالينڈ نے اسلامی عدالت كی تاسيس كی مخالفت كی ہے

13:54 - April 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1912440
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی وزارت قانون اور انصاف نے ۲۴ اپريل كو اس ملك كے اسلامی سنٹرز كے نمائندوں اور ائمہ مساجد كی اسلامی عدالت كی تاسيس پر مبنی درخواست كو سركاری طور پر مسترد كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كے مسلمانوں اور ائمہ مساجد نے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلامی شريعت كے اصولوں اور قوانين كے مطابق عدالت كے افتتاح كی حمايت كرے كہ جسے وزير قانون "ارنسٹ ہيرش بالين" نے مسترد كر ديا ہے۔
ہالينڈ كے وزير قانون وانصاف نے اس ملك كی پارليمنٹ كے نام اپنے ايك خط میں لكھا ہے كہ ہالينڈ میں شرعی عدالتوں كا كوئی مقام نہیں ہے اور مسلمان اپنے مختلف مسائل كے لئے اسلامی انسٹیٹيوٹز سے مشورہ كر سكتےہیں۔
568068

نظرات بینندگان
captcha