بين الاقوامی گروپ: اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے شعبہ بين الاقوامی امور سے وابستہ شيعہ سنٹر اسلامی مطالعاتی فاؤنڈيشن كی كوششوں اور روس كی "ايسٹوك" پبليكيشنز كے توسط سے كتاب "حديث شناسی" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے دو حسے ہیں كہ جس كے پہلے حصہ میں "ڈاكٹر مصطفی اوليانی" كی شناخت حديث كے بارے میں ابحاث اور دوسرے حصہ میں ڈاكٹر ہوارڈ كے توسط سے شيعہ كتب اربعہ كا تعارف كروايا گيا ہے۔
یہ كتاب ۱۲۵ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے ماسكو كے ايسٹوك پبليكشنر نے شائع كيا ہے۔
567364