جرمنی كی شدت پسند پارٹی كی جانب سے مسلمانوں كی اہانت

IQNA

جرمنی كی شدت پسند پارٹی كی جانب سے مسلمانوں كی اہانت

13:11 - April 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1913020
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی نسل پرست شدت پسند پارٹی "PRO NRW" نے اپنی اليكشن مہم كے دوران مسلمانوں كی توہين كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے beyazgazete كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياست "شمالی وسٹفاليا" كے علاقائی اليكشن میں شركت كرنے كے لئے اپنے آپ كو آمادہ كرنے والی اس نسل پرست پارٹی نےاپنی اليكشن مہم فلم كہ جو جرمنی كے مقامی ٹی وی سے نشر ہو رہی ہے میں غير مسلموں كو مسلمانوں سے انتقام لينے پر اكسايا ہے۔
اس فلم میں "كيا تم جانتے ہو كہ جرمنی كی مساجد كی تعمير كے اخراجات لوگوں كی ماليات سے ادا ہوتے ہیں؟" يا "كيا تم جانتے ہو كہ جرمنی میں دیہاتی عيسائيوں كے قتل عام كا ذمہ دار مسلمان ہیں؟" جيسے سوالات پيش كر كے اس ملك كے مسلمان اقليت كے خلاف غير مسلموں كے جذبات كو ابھارنے كی كوشش كی گئی ہے۔
568426

نظرات بینندگان
captcha