بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeturk"" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اپنے سالانہ جشن كا بہانہ بنا كر قدس شريف میں داخل ہونے والے ان یہوديوں نے محلہ شيخ جراح میں مقيم فلسطينی شہريوں اور گھروں پر حملے كرتے ہوئے پيغمبر اكرم(ص) اور مسلمانوں كی اہانت كی ہے۔
پيغمبر اسلام(ص) كی اہانت آميز پلے كارڈوں كو ديكھتے ہوئے بعض مسلمان جوان ان شدت پسند یہوديوں سے لڑائی كرنے لگے جس پر صیہونی فورسز نے مداخلت كرتے ہوئے اس لڑائی كو روكا اور فلسطينی جوانوں كو گرفتار كر ليا۔
569595