يورپی ممالك میں وہابی مفتيوں كے داخلے پر پابندی كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

يورپی ممالك میں وہابی مفتيوں كے داخلے پر پابندی كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

14:52 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914355
بين الاقوامی گروپ: دہشت گردی اور دينی شدت پسند كے خلاف جدوجہد كی بين الاقوامی آرگنائزيشن كے سربراہ "علی السرای" نے يورپی ممالك میں وہابی تكفيری علماء كے داخلے پر پابندی كا ايك منصوبہ جرمن حكام كو پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علی السرای نے ۲۶ اپريل كو میڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس منصوبے میں جرمن حكام سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ وہابی تكفيری علماء كو بليك لسٹ میں قرار دیں اور كفریہ فتوے لگانے كی وجہ سے انہیں سزا دیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اب وہ وقت آ گيا ہے كہ دہشت گردی اور سياسی اور دينی مقاصد كی خاطر لوگوں كو دوسروں كو قتل كرنے كا شوق دلانے والے افراد كے مقابلے كے لئے ايك مشتركہ عالمی پلیٹ فارم تشكيل دیں۔
علی السرای نے كہا كہ اس تجويزی منصوبے كو عملی جامہ پہنانے كے لئے بہت زيادہ مواقع موجود ہیں كيونكہ وہابی مفتی اپنے تكفيری فتووں كے ذريعے بے گناہ ہزاروں مسلمانوں كے خون بہانے كا باعث ہیں۔
569428
نظرات بینندگان
captcha