اسپين نے تعليمی انسٹیٹيوٹز میں حجاب پر پابندی كی مخالفت كی ہے

IQNA

اسپين نے تعليمی انسٹیٹيوٹز میں حجاب پر پابندی كی مخالفت كی ہے

16:20 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914662
بين الاقوامی گروپ: اسپين حكومت نے اس ملك كی پيپلزپارٹی كی تعليمی انسٹیٹيوٹز میں حجاب پر پابندی عائد كرنے پر مبنی درخواست كو مسترد كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالےسے نقل كيا ہے كہ اسپين كے وزير اعظم كے قائم مقام "ماريا ترسا فرنانڈز ڈی لاوگا" نے ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ اسپين كے آئين میں دينی آزادی اور تعليم كے حق كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے اور حكومت كو اس قسم كے مسائل كی حمايت كرنی چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسپين كی حكومت اس وقت دينی آزادی كے بارے میں ايك بل تيار كر رہی ہے جو آئندہ دو مہينوں تك آمادہ ہو جائے گا اور یہ بل آزادی اور امن پسند زندگی گزارنے كے بنيادی اصولوں پر استوار ہے۔
570377

نظرات بینندگان
captcha