بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جو تين دن تك جاری رہیں گے۔
حفظ حديث كے ان مقابلوں میں ۷۰ افراد حصہ لے رہے ہیں جو پانچ مندرجہ ذيل شعبوں میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
كتاب عمدۃ الاحكام ، ۴۵۰ احاديث كے حفظ، ۲۵۰ احاديث اور ۱۰۰ احاديث كے حفظ، كتاب "بلوغ المرام كے باب الادب كی ۱۰۶ احاديث كے حفظ اور كتاب "الابعين النوویۃ" كی ۵۰ احاديث كے حفظ ۔
شارجہ كے قرآن كريم وسنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كے انچارج "حمد مطہر تريم" نے ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے اراكين كے ساتھ ايك مشتركہ نشست میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كی جانچ پڑتال كے لئے منصفين كی تين كمیٹياں تشكيل دی گئی ہیں۔
571198