تركی میں دينی كتابوں كی مفت تقسيم

IQNA

تركی میں دينی كتابوں كی مفت تقسيم

12:53 - May 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1916691
بين الاقوامی گروپ: تركی كے صوبے "آدانا" كے مفتيوں كی كونسل نے اس صوبے كے لوگوں كے درميان سے بارہ ہزار سے زائد دينی كتابیں تقسيم كی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "diyanethaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آدانا كے مفتيوں كی كونسل كے خاندانی امور كے دفتر نے اس صوبے كے اسلامی اداروں، سكولوں، گھروں، مساجد اور ثقافتی سنٹرز میں قرآن كريم، تفسير قرآن كريم، حضرت محمد(ص) اور اسلام میں خاندان كے موضوعات پر كتابیں تقسيم كی ہیں۔
خاندانی امور كے دفتر كے انچارج "صالحہ بيلگيچ" نے كہا ہے كہ اس كام كو انجام دينے كا مقصد یہ ہے كہ یہ دفتر ان كتابوں كی تقسيم كے ساتھ ساتھ صوبے كی مساجد میں والدين كی موجودگی میں كئی ثقافتی پروگرام بھی منعقد كرے گا جس میں خاندانوں كے كردار اور اس بارے میں دين اسلام كی تعليمات كے بارے میں گفتگو كی جائےگی۔
571848
نظرات بینندگان
captcha