بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے بوعبداللہ غلام اللہ نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس وقت مسئلہ فتوی،الجزائری شہريوں كی زندگی میں اہم اور موثر مسئلہ ہے اور یہ كونسل فتوی كے ميدان میں علمی اور قومی صلاحيتوں كو يكجا كرے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ دور میں كئی جديد مسائل رونما ہوئے ہیں جن كے حل كے لئے فقہاء اور علماء كی بہت زيادہ كوششوں كی ضرورت ہے اور علماء نے در حقيقت بہت زيادہ مسائل كو حل كيا ہے تاہم عالم اسلام میں ابھی بھی بہت زيادہ مسائل باقی ہیں جو تشنہ تحقيق ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كونسل موجودہ حالات كے مطابق اور زمانے كے حالات كی تبديلی كے پيش نظر مختلف موضوعات اور مسائل میں اجتہاد اور فتوی كے صدور كا اقدام كرے گی۔
573351