بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے congres-musulmans كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے مسلمانوں كی علاقائی كونسل "CRCM" اور فرانس كے مسلمانوں كے اجتماع كی انجمن "RMF" اور علاقے كی اسلامی انجمنوں كی شركت سے یہ سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس كا موضوع "گلوبلائزيشن كی مشكلات كے مقابلے میں مسلمان خاندان" ہے۔
مسلمانوں كے اس عظيم اجتماع میں قرآنی آيات میں خاندان اور اسلام میں اس كی اہميت" كامياب اسلامی ازدواج كے مبانی، مشتركہ زندگی كی مشكلات كی مينجمنٹ، اولاد كی تربيت كے حوالے سے والدين كی ذمہ داری، معاشرے میں لا ابالی گری میں اضافہ اور اس كے اثرات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
573566