بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويت كی خبررساں ايجنسی "kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيخ "تيسير تميمی" نے پيرس میں فرانس كی اسلامی آرگنائزيشنز كے عہديداروں سےملاقات كے دوران كہا ہےكہ صیہونی حكومت قدس شريف میں مسلسل اپنی تعميرات كا كام جاری ركھے ہوئے ہے اور ہر سال اپنے اس كام كو وسعت دے رہی ہے۔
تميمی نے صیہونی حكومت كے اقدام كوغير قانونی اور ناجائز قرار ديتے ہوئے قدس شريف كے تشخص كو تبديل كرنے كے لئے اس حكومت كی كوششوں پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
575461