لندن میں سعودی شيعہ شخصيات كا اكٹھ

IQNA

لندن میں سعودی شيعہ شخصيات كا اكٹھ

15:47 - May 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1921361
بين الاقوامی گروپ: بعض سعودی شيعہ شخصيات نے لندن میں منعقدہ "صلح" نامی نشست میں شركت كرتے ہوئے مشتركہ سياسی پروگرام كی تدوين پر بحث وگفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ واشنگٹن میں پرشين گلف سنٹر كے انچارج "علی آل احمد" شيعہ دانشور "فؤاد ابراہيم" اور تحريك "اخلاص" كے ركن "حمزۃ الحسن" نے لندن میں اجتماع كرتے ہوئے ايك مشتركہ سياسی لائحہ عمل تدوين كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
راصد چينل نے ۹ مئی كو اس خبر كو شائع كرتے ہوئے مزيد كہا ہے كہ آل سعود پر تنقيد كرنے والی ان شيعہ شخصيات نے اس نشست میں سرگرميوں كی كيفيت كے بارے میں موجود اختلافات كو ختم كرنے اور مشتركہ منصوبوں كی انجام دہی كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
576719

نظرات بینندگان
captcha