بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس انجمن میں سوڈان كی مختلف يونيورسٹيوں كے آٹھ طلباء شامل ہیں جو فارسی زبان اور ادبيات سے لگاؤ كی بنا پر سوڈان میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی فارسی زبان كی كلاسوں میں شركت كرتے رہے ہیں اور اس وقت وہ فارسی زبان پر مسلط ہیں اسی طرح اس انجمن نے "حافظ شيرازی' كے عنوان سے ايك جريدہ بھی شائع كيا ہے۔
سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حامد ملكوتی نے اس انجمن كے اراكين سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر اس انجمن كی سرگرميوں كے فروغ اور فارسی زبان كے تعارف كے لئے اپنے تمام وسائل كو بروئے كار لائے گی۔
579265