تركی كے صوبے "شانلی يرفا" میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

تركی كے صوبے "شانلی يرفا" میں قرآنی محفل كا انعقاد

13:45 - May 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1924445
بين الاقوامی گروپ: تركی كے صوبے "شانلی يرفا" كے شہر "شانلی يرفا" میں ۱۷ مئی كو ايك قرآنی محفل منعقد ہوئی ہے جس میں تركی كے وزير مذہبی امور اور صوبہ كے ۸۱ علماء نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے sanliurfa كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی "چينل الرحمان" مسجد میں بعض علماء اور نامور قراء اور حفاظ كی شركت سے شروع ہونے والی یہ قرآنی محفل تركی كی وزارت مذہبی امور كی سائٹ سے لايئو دكھائی جا رہی ہے۔
اس كے علاوہ اس محفل میں تركی كی وزارت مذہبی امور كے مذہبی موسيقی كے ايك گروپ نے حضرت محمد(ص) كی شان میں مدح سرائی كی ہے اور اس كے بعد تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو" نے قرآنی كريم كے فضائل كے بارے میں تقرير كی ہے۔
580922

نظرات بینندگان
captcha