تاجيكستان میں دس لاكھ قرآنی نسخوں كی اشاعت

IQNA

تاجيكستان میں دس لاكھ قرآنی نسخوں كی اشاعت

13:08 - May 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1926308
بين الاقوامی گروپ: ورلڈ انجمن مسلم يوتھ "wamy" نے دس لاكھ قرآنی نسخوں كو شائع كر كے حكومت تاجيكستان كے حوالے كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ورلڈ اسمبلی مسلم يوتھ كے سيكرٹری جنرل كے مشير "محمد بدحدح" نے OIC كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ كے ۳۷ویں اجلاس میں تاجيكستان كے صدر امام علی رحمان سےملاقات كے دوران تاجيك زبان میں دس لاكھ قرآنی نسخوں كی اشاعت كے لئے اس آرگنائزيشن نے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
تاجيكستان كےصدر نے اس منصوبے كو سراہتے ہوئے كہا كہ اگر تاجيكستان كے تمام لوگوں تاجيك زبان میں قرآن مجيد كو پڑھ لیں تو وہ قرآن مجيد كو بہتر طور پر سمجھ سكتے ہیں اور انحرافات اور شدت پسندوں سے پرہيز كریں گے۔
582707

نظرات بینندگان
captcha