بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوںسے ۲۳ مئی كو اس شہر كے الكندی ہال میں ايرانی فلمی فيسٹيول كا آغاز ہو رہا ہے جس میں فلم حضرت يوسف پيغمبر(ع) سميت پانچ نماياں ايرانی فلموں كو دكھايا جائے گا۔
الكوثر سیٹلائٹ چينل اور سوریہ كی فلم انڈسٹری اس فيسٹيول كے انعقاد كے لئے تعاون كر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ فلمی ميلہ ۲۷ مئی بروز جمعرات تك جاری رہے گا۔
583280