فرانس میں يورپ كی سب سے بڑے مسجد كا سنگ بنياد

IQNA

فرانس میں يورپ كی سب سے بڑے مسجد كا سنگ بنياد

14:21 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927161
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے جنوبی شہر "مارسی" میں يورپ كی سب سے بڑی مسجد كے سنگ بنياد كی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں اسلامی اور عربی ممالك كےسفرء اسلامی آرگنائزيشن كے نمائندوں اور مقامی عہديداروں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ''محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰ مئی كو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مقامی عہديداروں اور فرانس كی اسلامی آرگنائزيشن كے نمائندوں كے علاوہ، سنيگال، مصر، انڈونيشيا، تيونس، مراكش، سوریہ، لبنان، ليبيا اور تركی كے قونصلیٹوں نے شركت كی ہے۔
اس مسجد كے معمار انجينر "مكسيم روبو" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا كام جنوری ۲۰۱۲ میں اختتام پذير ہو گا اور اكتوبر ۲۰۱۲ء میں اس مسجد كا افتتاح ہو گا۔
دوسری جانب انجمن مسجد مارسی كے سربراہ "نورالدين شيخ" نے تمام مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اس مسجد كی تعمير كے لئے اس انجمن كا ساتھ دیں۔
583320

نظرات بینندگان
captcha