داغستان میں مذہبی اور معرفتی جريدے "كوثر" كے ۳۰ ویں شمارے كی اشاعت

IQNA

داغستان میں مذہبی اور معرفتی جريدے "كوثر" كے ۳۰ ویں شمارے كی اشاعت

14:21 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927166
بين الاقوامی گروپ: اہل بيت علیہم السلام ريسرچ سنٹر كے توسط سے جمہوریہ داغستان میں روسی زبان كے "كوثر" نامی مذہبی جريدے كا تيسواں شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں "علی بن ابی طالب(ع) كا غيرمعمولی علم"، "خمس كے بارے میں مختلف نظريات"، "مسلمان عورت كا كردار"، "اہل بيت(ع) كے بارے میں پيغمبر كی احاديث"، "غيبت، توہين، تہمت"، "نماز میں اخلاص"، "سورہ بقورہ كی آيت ۱۲۴ كی تفسير"، "دين كا معنوی ہدف،عزت كا تحفظ"، "ہوائے نفس كی پيروی"، "جديد كتابوں كا تعارف" اور "شرعی اور اعتقادی شبہات كے جوابات" جيسے مضامين شائع كیے گئےہیں۔
ياد رہے كہ اس جريدے كا شمار ہر مہينے شائع ہوتا ہے اور اسے داغستان، چچن، اسٹاوروپول كے شيعہ سنٹرز كے بعض سكولوں اور لائبريريوں میں تقسيم كيا جاتا ہے۔
583009

نظرات بینندگان
captcha