قطر میں ۲ لاكھ ۳۰ ہزار قرآن كريم كی تقسيم

IQNA

قطر میں ۲ لاكھ ۳۰ ہزار قرآن كريم كی تقسيم

15:04 - May 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1929390
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے توسط سے ۲ لاكھ ۳۰ ہزار قرآن كريم تقسيم كیے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Gull Times" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے شعبہ كتاب كے سربراہ "علی بن محمد المرزوقی" نے كہا كہ قرآن كريم كے یہ نسخے گزشتہ سال شائع ہو كر مختلف انسٹیٹيوٹز اور شخصيات كے درميان تقسيم كیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قطر كی وزارت اوقاف نے اس ملك كی مساجد آرگنائزيشن كے تعاون سے اس ملك كی پوری مساجد میں قرآن كريم كے نسخے تقسيم كیے ہیں۔
585360

نظرات بینندگان
captcha