بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ummid سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے اسلامی معيشت سنٹر كے سربراہ "فضل الرحمن فريدی" نے اس سائٹ كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ سائٹ اسلامی معيشت اور بينك كاری كے بارے میں اقتصادی ميدان كے ماہرين عہديداروں، محققين اور طلباء كی شناخت كابہترين ذريعہ ہے۔
ہندوستان كے اسلامی معيشت سنٹر كے ايك اور عہديدار "عبدالرقيب" نے اس پروگرام میں كہا ہے كہ یہ سائٹ اسلامی اقتصاد اور بينك كاری كی آرگنائزيشنز كے لئے سياسی قائدين، تاجروں اور قانون بنانے والے افراد كو اسلامی بينك كاری معيشت سے آگاہ كرنے كی یہ ايك بہترين فرصت ہے۔
اس سائٹ كا ایڈريس یہ ہے۔ www.icif.in
588597