مصر كے اسلامی ٹی وی كی پانچ زبانوں میں نشريات

IQNA

مصر كے اسلامی ٹی وی كی پانچ زبانوں میں نشريات

12:58 - June 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1936217
ثقافتی گروپ: مصر كے "الازہر" اسلامی ٹی وی چينل كے عہديداروں نے ۶ جون كو ۴ جديد زبانوں كے افتتاح كی خبر دی ہے كہ جس كا مقصد پوری دنيا كے كروڑوں مسلمانوں كو اسلامی تعليمات سےآگاہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Reuters" كے حوالے نقل كيا ہے كہ "ازہری" نامی یہ ٹی وی چينل اس كے بعد عربی زبان میں پروگراموں كی پروڈكشن كے علاوہ انگريزی، فرانسيسی، اردو اور پشتو زبانوں میں اپنی نشريات كا آغاز كرے گا۔
اس ٹی وی چينل كے عہديداروں كے بقول اس چينل كے افتتاح كا مقصد اسلام كے بارے میں غلط تصورات كا مقابلہ كرنا ہے لہذا اسی وجہ سے شدت پسندوں كی جانب سے اس چينل كو دھمكيوں كا سامنا ہے۔
593012

نظرات بینندگان
captcha