بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبدالعزيز خوجہ نے ۸ جون كو انٹرنیٹ پر جدہ ریڈيو ٹی وی كی لائيو نشريات كے افتتاحی پروگرام میں اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ سعودی عرب كی وزارت ثقافت نے فيصلہ كيا ہے كہ ايك مسلط اور ماہر مترجموں اور محققين كی ٹيم كا انتخاب كر كے مختلف زبانوں میں احاديث نبوی(ص) كا ترجمہ كرے۔
اسی طرح انہوں نے اس ملك میں قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے سیٹلائٹ چينل كی توسيع كے لئے ا سوزارت كے فيصلے كی پھر خبر دی ہے۔
594167