بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كےمطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" نے حرارہ كے فلمی فيسٹيول كے انچارج "ميسنكايا" سےملاقات كے دوران كہا ہے كہ گزشتہ سالوں كی طرف اس سال بھی ايرانی كلچرل سنٹر حرارہ كے فلمی ميلے میں شركت كرے گا اور اگر ممكن ہو سكا تو ايك ايرانی ڈائريكٹر يا ايرانی فلمی سٹار كو اس ميلے میں شركت كی دعوت دی جائے تاكہ وہ ان كے تجربات سےاستفادہ كر سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں بنائی جانے والی فلمیں سبق آموز اور خاندان كے استحكام اور خلاقی اقدار كی تقويت پر مشتمل ہیں۔
596273