بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامے "الاہرام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالحليم نے میڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كا یہ ترجمہ ابھی حال ہی میں آكسفورڈ يونيورسٹی كے پبليكيشنز نے شائع كيا ہے اور انگريزی ترجمے كے علاوہ اس میں قرآن كريم كا عربی متن بھی موجود ہے۔
اس مصری محقق نے اس ترجمے كے بارےمیں كہا كہ میں كئی سالوں سے برطانیہ كی يونيورسٹيوں میں قرآنی علوم كی تدريس كر رہا ہوں اور قرآن كريم كے موجودہ انگريزی ترجموں پر میں راضی نہیں تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان ترجموں میں بہت زيادہ غلطياں پائی جاتی ہیں كہ جنہیں تصحيح كرنے كی ضرورت ہے اسی بنا پر میں نے ان غلطيوں كو تصحيح كرنے كے لئے قرآن كريم كا ترجمہ كيا ہے۔
596576