لندن میں تعارف اسلام نامی ہفتے كا آغاز

IQNA

لندن میں تعارف اسلام نامی ہفتے كا آغاز

14:08 - June 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1939551
ثقافتی گروپ: لندن كے اسلامی وثقافتی سنٹر میں "كھلے دروازے، داستانیں اور سفر" كے عنوان سے تعارف اسلام نامی ہفتے كا آغاز ہوا ہے جس كا مقصد برطانوی شہريوں كو دين اسلام سے آگاہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "fananews.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن كے اسلامی وثقافتی سنٹر میں ۱۱ جون كو تعارف اسلام نامی ہفتے كی افتتاحی تقريب میں برطانیہ كی مسلمان اقليت كو كثير تعداد اور كليساوں كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
لندن میں عالمی انجمن اسلام كے دفتر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس ہفتہ كے انعقاد كا مقصد بشريت كے لئے اسلام كی مثبت اور تعميری كارناموں كا تعارف اور غير مسلمانوں كو دين اسلام سے آگاہی كے مواقع فراہم كرنا ہے۔
لندن میں مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن كے انچارج "نورالدين ميلادی" اس ثقافتی ہفتے كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغربی میڈيا نے دين اسلام كے حقيقی چہرے كو مسخ كر كے پيش كيا ہے لہذا اس ثقافتی ہفتے كے دوران دين اسلام كی معتدل تصور كو پيش كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔
596184

نظرات بینندگان
captcha