بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "المصر يون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ ڈيجیٹل قرآنی نسخہ ڈيجیٹل ٹيكنالوجی كے ميدان میں انٹرنيشنل معيار سے استفادہ كرتے ہوئے نابينا اور كمزور آنكھوں والے افراد كو بريل خط كے ذريعے قرآن كريم كی تلاوت كرتے وقت قرآنی آيات كو سننے كی بھی سہولت فراہم كر رہا ہے۔
اسكندریہ لائبريری كے ايك عہديدار "لمياء عبدالفتاح" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسكندریہ لائبريری نے مصر اور عالم اسلام كے نابينا اور كمزور نظر والے افراد كود اس ڈيجیٹل قرآنی نسخے كو پيش كيا ہے۔
613307