بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے mosque-strasbourg كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے مختلف علاقوں میں مقيم مسلمان والدينج ہميشہ بچوں كی دينی اور تعليمی كتابوں كی كمی سے ناراحت ہیں اور ان كا ايك اہم مسئلہ اسلامی مسائل كی صحيح تعليم دينا ہے۔
"سلام" پبليكيشنز كے سربراہ "احمد ميلاد كريمی" نے جرمنی كے میڈيا سے بات چيت كے دوران دينی كتابوں كی كمی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جرمنی میں دس لاكھ سے زائد مسلمان بچے اسلامی تعليمات حاصل كر رہے ہیں ليكن ان كے سوالوں كے جواب دينے كے لئے كوئی خاص كتاب موجود نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسی وجہ سے سلام پبليكيشنز نے اس خلاء كو پر كرنے كے لئے بچوں كے لئے اسلامی كتابوں كو شائع كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
616826