امارات كے قراء كی سی ڈی كی اشاعت

IQNA

امارات كے قراء كی سی ڈی كی اشاعت

12:35 - July 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1959113
قرآنی سرگرمياں گروپ: دبئی كے ادارہ مذہبی امور نے امارات كے مشہور قراء كی تلاوت پرمشتمل ۱۰۰۰ كی تعداد سی ڈيز شائع كی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ترتيل قرآن كريم كی یہ سی ڈيز امارات كی مساجد، قرآنی سنٹرز، سركاری اداروں، قرآنی انسٹیٹيوٹز اور اسلامی ارشاد و تبليغ كے ميدان كے ماہرين كے درميان تقسيم كی جائے گی۔
اس سی ڈی كو تيار كرنے كا مقصد امارات كے شہريوں كو آئمہ مساجد كی بہترين ترتيل سے آگاہ كرنا ہے۔
617139

نظرات بینندگان
captcha