بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن خيریہ كے انچارج "نواف آل غالب" نے كہا ہے كہ اس مقابلہ میں ۸ سالہ حافظ قرآن نے تمام سوالات كے صحيح جواب دے كر ۱۰۰ فيصد نمبر حاصل كر كے اول پوزيشن حاصل كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس انجمن كی طرف سے منعقدہ اس مقابلہ میں ۲۰۰۰ حفاظ نے شركت كی ہے جس میں اس انجمن كے ۸ سالہ حافظ قرآن كو اول پوزيشن حاصل ہوتی ہے جس سے اس ادارے كی تعليمی و تدريسی سرگرميوں سے بخوبی آشنائی حاصل كی جا سكتی ہے۔
"نواف آل غالب" نے كہا كہ رواں سال كے دوران اس ادارے سےتقريباً ۸۰۰ طلاب نے قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔
620883