بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں منعقد ہونے والے عالمی قرآنی مقابلوں كے چوتھے دن ۱۰ ممالك كے قاريان گرام نے قرآنی آيات كی تلاوت كی جس میں تھائی لينڈ، كمبوڈيا،سنيگال، مالديپ، افغانستان، جنوبی افريقہ اور قطر وغيرہ كے قاريان گرامی شامل تھے۔
ان میں ايرانی قاری رنگرز نے اپنی تلاوت سے حاضرين كو بہت زيادہ متوجہ كيا اور ان سے داد تحسين وصول كی۔
بعد میں رنگرز نے ايكنا كے خصوصی نمائندہ سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ اگرچہ ميری آواز پر آب وہوا كا اثر ہوا ہے ليكن پھربھی الحمدللہ ميری تلاوت دوسرے قاريون كی نسبت بہتر تھی۔
623442